the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
***معاشی مسائل کا شکار ایک خاتون نے شوہر سے جھگڑا اور گھر سے چلے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی کمسن لڑکی کے ہمراہ تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع کے ویلپور منڈل موضع پڑکل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پڑکل موضع کے نرسیا کی شادی 9سال قبل پرکٹ موضع کے وڈر کالونی سے تعلق رکھنے والی ایدواسے انجام پائی تھی ۔نرسیا گھر داماد کے طورپر پڑکل میں وڈر کالونی میں مقیم تھا اس جوڑے کو6سالہ راجیہ لکشمی تھی۔ ایدوا21 ؍ اگست کو پرکٹ پہنچ کر اپنی لڑکی کو لیکر روانہ ہوگئی تھی۔ دوسرے دن رات تک بھی واپس نہ لوٹنے



پر ارکان خاندان نے رشتہ داروں کے یہاں تلاش کیا۔تاہم اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ بعدازاں رشتہ دار سرینواس نے پولیس میں شکایت کی۔ دوسرے دن پڑکل موضع میں ماہی گیر کے مچھلی کی شکار کیلئے نواب تالاب جانے پر تالاب کی سطح پر ایدوا27 سالہ اور اس کی لڑکی راجیہ لکشمی کی نعشیں دکھائی دی۔ بعدازاں پولیس نے پہنچ کر نعشوں کو باہر نکالا۔ پولیس نے بتایا کہ 5دن قبل ان دونوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ پانی میں کافی عرصہ تک رہنے سے نعشیں مسخ ہوگئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے نعشوں کو ورثا کے حوالے کیا اور کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.